اسرائیلی پولیس نے اتوار کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کے علاقے باب الرحمہ سے پانچ خواتین اور مسجد اقصیٰ کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عبدالکریم قاعود کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے قریبی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔
پانچ فلسطینی خواتین کی شناخت شفاء أبو غالية، آية أبو ناب، آية معتوق ، مرام النتشة، ميار النتشة کے ناموں سے ہوئی جنہیں اسرائیلی پولیس نے تشدد کے بعد گرفتار کیا۔
اس سے پہلے پولیس کی حفاظت میں درجنوں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ مسجد میں مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید