مسلم اقلیتیں

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں سنانے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے 9 ماہ کا حتمی وقت دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت اور رام مندر کے قیام کے تنازع پر فیصلہ سنانے کے لیے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے ججز آر ایف نریمان اور سوریا کانت نے سی بی آئی کورٹ کو بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے دی گئی مہلت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 9 ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے اتر پردیش کو سی بی آئی کورٹ کو تمام تر سہولیات درکار کرنے اور کیس کا ٹرائل کرنے والے جج کمار یادیو کی مدت ملازمت میں اضافے کا حکم بھی دیا جنہیں رواں برس 30 ستمبر کو ریٹائرڈ ہونا تھا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے اپریل 2017 میں سی بی آئی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے 2 سال کے اندر کیس کا فیصلہ سنانے اور بی جے پی رہنماؤں ایل کے ایڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت کئی ہندو رہنماؤں کیخلاف فوجداری مقدمات بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
2017 سے جاری کیس کی سماعت کے دوران سی بی آئی کورٹ کے دو ججز جہان فانی سے کوچ کرگئے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے مزید 3 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو اس ماہ ختم ہوگئی اور اب سی بی آئی کورٹ کی درخواست پر مزید 9 ماہ کا وقت دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 میں ایودھیا میں تاریخی مسجد کو رام مندر کی جائے پیدائش قرار دیتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں نے شہید کرکے عارضی رام مندر بھی تعمیر کردیا تھا جس پر سپریم کورٹ میں کیس درج کیا گیا اور فیصلہ آنے تک مندر کی مزید تعمیر کو روک دیا گیا تھا۔

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago