مسلم اقلیتیں

مسلم مخالف سابق ڈچ سیاستدان نے اسلام قبول کر لیا

ہالینڈ کی بڑی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کر لیا۔
دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جورام وین کلیورن کا تعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھا جس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔
یورپی نیوز ایجنسی ‘پولیٹیکو’ کی رپورٹ کے مطابق ڈچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جورام وین کلیورن نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے جب ان پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی اور ان کا دل بدل گیا۔
جورام وین کلیورن 2010 سے 2014 تک اسلام مخالف فریڈم پارٹی (پی وی وی) کے رکن پارلیمنٹ رہے۔
تاہم 2014 میں انہوں نے اس وقت پارٹی چھوڑ دی تھی جب ایک ریلی کے دوران گیرٹ ویلڈرز نے اپنے حامیوں سے یہ سوال کیا کہ ‘وہ نیدر لینڈز میں کم مراکشی دیکھنا چاہتے ہیں یا زیادہ’، جس پر ہجوم نے ‘کم، کم، کم’ کے نعرے لگائے تھے۔
فریڈم پارٹی سے الگ ہونے کے بعد جورام وین کلیورن نے اپنی جماعت قائم کی، تاہم 2017 کے قومی انتخابات میں ان کی جماعت ایک نشست بھی نہ جیت سکی جس کے بعد انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
ڈچ اخبار ‘این آر سی’ کے مطابق فریڈم پارٹی کے سابق رکن اسلام کے سخت مخالف تھے اور کئی مواقع پر انہوں نے اسلامی تعلیمات اور قرآن کے خلاف بیانات بھی دیئے۔
نومسلم جورام وین کلیورن نے ماضی میں اسلام اور قرآن پاک سے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ پی وی وی کی پالیسی تھی کہ جو چیز بھی غلط ہو اسے کسی نہ کسی طرح اسلام سے جوڑا جائے۔’
واضح رہے کہ جورام وین کلیورن سے قبل فریڈم پارٹی کے سابق رکن آرنود وین دورن بھی اسلام قبول کر چکے ہیں۔
جورام وین کلیورن کے اسلام قبول کرنے پر آرنود وین دورن نے انہیں ٹویٹر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے یہ کبھی سوچا تھا کہ فریڈم پارٹی، اسلام قبول کرنے والوں کے لیے زرخیز زمین بن جائے گی۔’
ساتھ ہی انہوں نے جورام وین کلیورن کو عمرہ کی ادائیگی کی پیشکش بھی کی۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago