ایرانی اہل سنت کی خبریں

’سنی آن لائن‘ کے ارکان عدالت میں پیش ہوئے

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی واحد آفیشل ویب سائٹ کے چار ارکان کو ایک مقامی عدالت نے طلب کیاہے۔ سپاہ پاسداران کے سکیورٹی یونٹ نے اس ویب سائٹ پر ’جھوٹی خبریں‘ پھیلانے کا الزام لگاکر شکایت دائر کی ہے۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، عدالت میں طلب کرنے سے چند ماہ پہلے انہیں سپاہ پاسداران انقلاب کے سکیورٹی یونٹ (اطلاعات سپاہ) نے پوچھ گچھ کے لیے بلایاہے۔ سکیورٹی اہلکارو ں نے تہران میں اہل سنت کے بعض نمازخانوں میں نماز عید قائم کرنے پر پابندی عائد کرنے کی خبر شائع کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹی قرار دیاہے۔
یاد رہے عیدالاضحی کے موقع پر تہران کے کم از کم پانچ نمازخانوں میں پولیس نے نمازیوں کو روک کر نماز پڑھنے سے منع کیاہے۔ صدر روحانی کے اسپیشل اسسٹنٹ کے مشیر ڈاکٹر ذوالفقارطلب اور زاہدان سے منتخب رکن پارلیمان علیم یارمحمدی نے ایک نمازخانہ میں نمازیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی پابندیوں پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق، سنی آن لائن کے ارکان سوموار اکیس جنوری دوہزار انیس کو عدالت پہنچ گئے جہاں کوئی وجہ اعلان کیے بغیر انہیں کہا گیا اگلے ہفتے میں دوبارہ آجائیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago