مسلم اقلیتیں

امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار

امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے قبضے سے دیسی بم اور بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔
نوجوانوں کو ہتھیار رکھنے اور سازش کرنے کے جرم میں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ ان تین نوجوانوں کے علاوہ ایک 16 سالہ بچے پر بھی یہی الزامات ہیں۔ ان میں سے تین نے پہلے ایک ساتھ بوائے سکاؤٹ میں خدمات انجام دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی یہ بستی درجن بھر گھروں پر مشتمل ہے جسے پاکستان کے آئے ہوئے ایک صوفی بزرگ مبارک علی شاہ کی ہدایت پر ان کے مریدوں نے قائم کیا ہے۔ اسکول کی ایک طلبہ نے حملے کی سازش کا انکشاف کیا تھا۔
واضح رہے کہ بستی اسلام برگ 1980 میں قائم ہوئی تھی جب پاکستانی صوفی بزرگ مبارک علی شاہ نے اپنے مریدوں کو شہر کے ہنگاموں سے دور مذہبی طرز زندگی پر مبنی بستی آباد کرنے کی ترغیب دی تھی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago