سیریک (سنی آن لائن) صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک کے مضافات میں واقع ایک دینی مدرسہ پر چھاپہ مارتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے تین بلوچ علمائے کرام کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی ذرائع نے سنی آن لائن کو بتایا بدھ سترہ اکتوبر کو سکیورٹی اہلکاروں نے قلمویی بستی میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کو محاصرہ کرکے بعض دفاتر کی تفتیش کی۔ اہلکاروں نے مدرسے کے مہتمم مولوی ہاشم جعفرزادہ کے علاوہ مولوی احمد قلندری اور مولوی ایوب احمدی کو بھی گرفتار کیا ہے۔
سکیورٹی حکام نے گرفتار علما کے گھروں کی بھی تلاشی لی ہے اور ان کی بعض کتابوں کے علاوہ کمپیوٹر و دیگر ذاتی اشیا کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق، مولوی احمد قلندری کو چند گھنٹوں کے بعد چھوڑدیا گیاہے۔ لیکن دیگر اساتذہ ابھی تک حساس اداروں کی تحویل میں ہیں۔ ان کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے؛ اس حوالے سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔
واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہرمزگان کے مشرقی اضلاع (جاسک، سیریک، میناب) کے سرکردہ علمائے کرام نے ضلع سیریک کے گورنر سے ملاقات کی ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے۔ جمعرات کو دوسری بار علما کے ایک وفد نے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مولانا راشد بندار نے گورنر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے علمائے کرام اس واقعے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں اور گرفتار علما کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
قلمویی کے مدرسہ تعلیم القرآن کا شمار صوبہ ہرمزگان کے ممتاز اور سرگرم دینی مدارس میں ہوتاہے جو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرتاہے۔
صوبہ ہرمزگان کے مشرقی اضلاع میں زیادہ تر آبادی بلوچ برادری کی ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago