ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایران: صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی پر سنی برادری کا سخت ردِعمل

ایران کے فٹبال کلب ’پرسِپولیس‘ کے کلھاڑی کی صحابہ کرام خاص کر خلفائے ثلاثہ اور ام المومنین عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی پر سنی برادری کے رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گستاخ کلہاڑی کے ٹرائل کا مطالبہ کیا۔
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ ’سنی آن لائن ڈاٹ یو ایس‘ نے رپورٹ دی گستاخ کلہاڑی ’شایان مصلح‘ کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا میں گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طورپر موصوف ایک مجلس عزا سے خطاب کے دوران ام المومنین عایشہ اور خلفائے راشدین سمیت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گستاخانہ الفاظ سے یاد کرتے ہوئے انہیں مرتد قرار دیتاہے۔
پارلیمنٹ میں اہل سنت کے بلاک نے بیان شائع کرتے ہوئے شایان مصلح کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ حکام سے اس کی گرفتاری اور ٹرائل کا مطالبہ کیا۔
مشہور سنی رکن پارلیمان ڈاکٹر جلیل رحیمی نے پارلیمنٹ کی کھلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ کلہاڑی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صحابہ کرام کا دفاع کرتے ہوئے ان کی شان میں گستاخی کو مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی سازش قرار دی۔
اہل سنت ایران کی سب سے زیادہ با اثر شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے بھی موصوف کی مذمت کی۔
انہوں نے اٹھائیس ستمبر کو زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے ایسے گستاخ اور جاہل افراد کو لگام لگانے کا مطالبہ پیش کیا جو اپنی جاہلانہ باتوں سے مسلمانوں میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں، سنی برادری کے متعدد رہنماؤں، لکھاریوں، سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا کے ممبرز نے بھی سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شایان مصلح کو ’مفسد‘ یاد کیا۔
یاد رہے اس سے پہلے سنی برادری کو شکایت رہی ہے کہ سرکاری ذرائع ابلاغ کے علاوہ بعض افراد ان کی مقدسات کی توہین کرتے ہیں۔ حالانکہ ملک کے رہبر اعلی نے اس کے خلاف فتویٰ دیا ہے جس کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔
مولانا عبدالحمید کئی مرتبہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ پارلیمنٹ رہبر اعلی کے فتوے کی روشنی میں قانون سازی کرکے صحابہ و اہل بیت ؓ کی شان میں گستاخی کو قابل سزا جرم قرار دے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago