ایرانی اہل سنت کی خبریں

تہران میں سنی برادری کی نماز عید پر پابندی!

تہران (سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں سنی برادری کے بعض نمازخانوں کو سیل کرکے انہیں عیدالاضحی کے دن نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے۔
سنی آن لائن کو تہران سے باخبر ذرائع نے اطلاع دی کہ سکیورٹی فورسز نے بعض نمازخانوں کے آس پاس کھڑے ہوکر نمازیوں کو منتشر کرگئے اور انہیں نمازخانوں کی طرف جانے سے منع کیا گیا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سنی سماجی کارکن نے ’سنی آن لائن‘ کو بتایا کہ عید سے ایک دن پہلے سکیورٹی پولیس نے بہت سارے نمازخانوں کی عاملہ کمیٹی کے ارکان کو بلایا اور کسی قانونی دستاویز دکھائے بغیر نماز عید قائم نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جن نمازخانوں میں اہل سنت کو نماز عید قائم کرنے سے روکا گیا ہے رسالت، یافت آباد، پونک اور خلیج فارس کے نمازخانے ان میں شامل ہیں۔
اس سلسلے میں عید کے دن انجینئر علیم یارمحمدی (زاہدان سے منتخب رکن پارلیمنٹ) اور ڈاکٹر ذوالفقارطلب (اقوام و مسالک کے امور میں صدر مملکت کے معین خاص کے سنی مشیر) کی موجودی میں مذکورہ نمازخانوں کے کمیٹی ممبران نے ہاشمی نمازخانہ میں مشاورت کی۔ اس میٹنگ میں موجودہ مشکلات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاگیا۔
یاد رہے بعض دیگر نمازخانوں میں سنی مسلمانوں نے تہران میٹروپولیس میں نماز عید قائم کی۔
تہران میں دس لاکھ سے زائد سنی شہری رہتے ہیں جن کی اپنی کوئی مسجد نہیں ہے اور نہ ہی انہیں مسجد تعمیر کرنے کی اجازت ہے۔ تہران میں سنی مسجد کا مسئلہ سنی رہ نماوں اور کارکنوں کے اہم مطالبات میں شامل ہے جس پر اب تک حکام کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago