مسلم اقلیتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلورا میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور سرچ آپریشن کے نام پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ علاقے میں قابض فوج کا آپریشن اب بھی جاری ہے، موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب علاقے میں نہتے کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اور آزادی کے لیے احتجاج کیا تو قابض فوج نے انہیں منشتر کرنے کے لیے روایتی انداز میں فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کو کندھے میں گولیاں لگی ہیں جب کہ ایک کی حالت تشویناک ہونے کی وجہ سے اسے سری نگر ریفر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صرف جولائی کے مہینے میں مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے 21 نوجوانوں کو شہید کیا تھا جب کہ جمعرات اور جمعے کے روز 4 افراد شہید کئے جاچکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago