اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور کوکس بازار کیمپوں میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انٹونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے ، ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ میانمارحکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرےجبکہ میانمار فوج کے مظالم سے جان بچا کر آنے والے 7لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید