عالم اسلام

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 38 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ اوردھاتی گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 38 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے سے شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔
ہلال احمرفلسطین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارج کیاجبکہ قابض فوج نے براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ سے مظاہرین کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔ کئی گولے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر اور قریبی کھیتوں میں گرے۔ شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مرکز پر بھی بمباری کی۔ کئی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مشرقی غزہ میں شہدا قبرستان کے اطراف میں اسرائیلی ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی۔ متاثرہ علاقے میں آگ اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تحریک فتح کے سیکریٹری شادی مطورکرحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر مطور کی گرفتاری بیت حنینا کے مقام سے ان کے گھر سے عمل میں لائی گئی۔تحریک فتح نے عہدیدارکی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
یعبد قصبے میں اسیر ماجد کے والد نے بتایا کہ قابض فوج نے اس کی بہوصفا سامی حسن عطاطرہ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جزیرہ نما النقب میں قید اپنے شوہر سے ملنے جا رہی تھی۔ عطاطرہ پر اپنے شوہر کو موبائل فون فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو کچل دیا، ایک ہلاک
فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جینن کے علاقے میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں فلسطینی نوجوان بھی معمولی زخمی ہوا جس نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج نے تعاقب کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یہودی آبادیوں کے قریبی علاقے جینن میں چھاپا مار کارروائی میں مصروف تھے، اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اللکباہ کے نام سے ہوئی ہے جو جینن کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے اور ایک سال قبل ہی اپنی سزا پورا کر کے جیل سے رہا ہوا تھا۔
اسرائیل نے حملہ آور شخص کے خاندان پر روزگار، تجارت اور اسرائیل آمد و رفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام پرمٹ معطل کردیئے ہیں ۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور نوجوان کے لیے سزائے موت اور اس کا گھر مسمار کرنے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے سو دن پورے ہونے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں بھی کثرت رائے سے امریکی فیصلے کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago