سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے باعث آج نمازیوں نے نماز جمعہ پولیس اور فوج کی سکیورٹی میں ادا کی، جبکہ نماز جمعہ سے قبل مسجدو ں کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی، سری لنکا کے علاقے کینڈی میں مسلم کش فسادات میں گذشتہ چار روز میں کم ازکم تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
کینڈی میں نمازجمعہ اکثر مقامات پر کھلے میدانوں میں ہوئی،پولیس اور فوج نماز جمعہ کے اجتماعات کے اردگرد پٹرولنگ کرتے رہے۔پولیس کے مطابق کینڈی میں رات سے اب تک کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
مسلمانوں پر بودھ پیروکاروں کے حملے کی مخالفت میں مسلمانوں نے اپنے کاروبار جمعہ کو بھی بند رکھے ،گزشتہ روز آرمی چیف نے متاثرہ علاقوں کے دورے میں تمام مسجدوں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔
پیر سے شروع ہونےوالے فسادات میں بودھ پیروکاروں نے مسلمانوں کے 200 سے زائد گھر اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید