مسلم اقلیتیں

مسلم مخالف جرمن سیاست دان نے اسلام قبول کرلیا

جرمنی میں اسلام مخالف سیاست کرنے والے ملک کی تیسری بڑی جماعت کے مرکزی رہنما نے اسلام قبول کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما آرتھر واگنر نے اسلام قبول کرنے کے بعد پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آرتھر واگنر کا تعلق وفاقی جرمن ریاست برانڈنبرگ سے ہے جو روسی نژاد جرمن شہری ہیں اور اے ایف ڈی میں شمولیت سے قبل وہ چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے تھے جب کہ وہ 2015 میں مہاجرین اور اسلام مخالف جماعت میں شامل ہوئے اور پارٹی کی صوبائی کمیٹی میں انہیں چرچ اور مذہبی امور کا نگران مقرر کیا۔
دوسری جانب پارٹی کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آرتھر واگنر نے ایگزیکٹو کمیٹی کی رکینت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس کی وجہ انہوں نے ’ذاتی‘ بتائی ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں اے ایف ڈی نے مہاجرین اور تارکین وطن کی ملک میں آمد کو خطرناک قرار دیتے ہوئے سرحدوں پر سیکیورٹی کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مہاجرین کی آمد جاری رہی تو جرمنی ’اسلامائزیشن‘ کی طرف بڑھنے لگے گا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

30 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago