عالم اسلام

زینب کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اتوار کو چھٹی کے دن بھی سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں زینب قتل کیس کی سماعت کی۔
زینب کے اہلخانہ کی طرف سے ان کے چچا عدالت میں موجود تھے۔
زینب قتل کیس کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔
محمد ادریس نے عدالت کو بتایا کہ جون 2015 سے اب تک اس نوعیت کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔
جے آئی ٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس مجرم کا ڈی این اے ہے اور پولیس اب تک 800 لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کر چکی ہے لیکن اب تک مجرم نہیں ملا۔
جسٹس منظور ملک نے ریمارکس میں کہا کہ اگر 2015 میں ہی ادارے الرٹ ہوتے تو یہ نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف ڈی این اے کے پیچھے نہ پڑیں، تفتیش کے اور بھی طریقے ہیں۔
جسٹس منظور ملک نے جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس سے کہا کہ تفتیش میں چھوٹی چیزوں پر بھی غور کریں، جیسے کہ تمام سارے پرانے کیسوں میں شام کا وقت ہے۔
اس پر جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ تمام تفصیلات دیکھ رہے ہیں، یہاں تک کہ پرانے کیسوں کی قمری تاریخیں بھی زیر غور ہیں۔
جسٹس منظور ملک نے کہا کہ پولیس کی غفلت ہے لیکن پکڑنا بھی پولیس نے ہے۔ انھوں نے پاکستان بار کونسل کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایات دیں۔
پنجاب فورینسک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشرف طاہر بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انھوں نے بتایا کہ ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نے ٹھیک کی ہے لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ بچی ہی کی فوٹیج ہے۔
ڈاکٹر اشرف طاہر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اہم باتیں ایسی ہیں جنہیں عدالت میں سب کے سامنے بیان نہیں کر سکتا۔
اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ’ٹھیک ہے، چیمبر میں سماعت کریں گے۔‘
چیمبر میں سماعت ختم ہونے کے بعد جاری کردہ عدالتی آرڈر کے مطابق ڈاکٹر اشرف طاہر نے عدالت سے درخواست کی کہ حتمی نتیجے میں پرپہنچنے کے لیے انھیں مزید وقت درکار ہے جس پر عدالت نے اپنے تحریری حکم میں لکھا کہ جو کرنا ہے 72 گھنٹوں میں کریں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago