مسلم اقلیتیں

اسلام کی حقانیت سے مثاترہ کینیڈین مسیحی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

کینیڈا کی ایک عیسائی خاتون اسلام میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقام اور مرتبے سے متعارف ہونے کے بعد حلقہ بگوش اسلام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی طالب علم محمد العتیبی کا کہنا ہے کہ ایک عیسائی طالبہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں ان کی ہم جماعت تھی۔ وہ مسلمانوں کے اخلاق اور دینی تعلیمات کی پابندی سے متاثر ہو کر اسلام کے بارے میں وقتاً فوقتاً سوالات کرتی رہتی تھی۔ جب بھی وہ اسلام سے متعلق کوئی بات دریافت کرتی ہم اسے اسلام کی روا داری، دین متین میں انسانی حقوق کے احترام، فرد اور معاشرے کی حیثیت سے متعلق مستند معلومات گوش گذار کرتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آخری بار اس نے دریافت کیا کہ مسلمانوں کا، عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق کیا عقیدہ ہے۔ اس کے جواب میں بتایا گیا کہ مسلمان انہیں اللہ کا پیغمبر مانتے ہیں۔ اللہ کا بندہ تسلیم کرتے ہیں جبکہ نصرانیت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مغالطہ آمیز تصویر کی بابت بھی چشم کشا حقائق پیش کئے گئے۔
آٹھ ماہ بعد اس نے یہ کہہ کر اسلام قبول کر لیا کہ میں پوری طرح سے اسلام کی حقانیت اور صداقت کی قائل ہو گئی ہوں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago