عالم اسلام

کابل میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ رات 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔
افغان سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف رات بھر آپریشن جاری رہا جس میں چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 126 افراد کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا جن میں 41 غیرملکی بھی شامل ہیں، افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے عمارت کوکلئیر قرار دے دیاہے۔
دوسری جانب پاکستان نے کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت حال میں قابل قبول نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کابل کے اسی ہوٹل کو طالبان نے 2011 میں بھی نشانہ بنایا تھا، اُس حملے میں 9 دہشت گردوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago