مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گاؤں یونسو میں علی الصبح قابض بھارتی فوج اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس اہلکار سرچ آپریشن کے نام پر گھروں میں جاگھسے۔ قابض فوجیوں نے فائرنگ کرتے ہوئے 4 افراد کو شہید کردیا، جام شہادت نوش کرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جن کی شناخت مسریٰ بانو کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے بھارتی فوج کی بربریت پر پردہ ڈالنے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ تین نوجوانوں کی ہلاکت مقابلے کے دوران جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف عوامی ردعمل سے بچنے اور بھارتی بربریت سے متعلق معلومات عالمی برادری تک پہنچنے سے روکنے کے لیے کپواڑہ میں موبائل سروس اور انٹر نیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کے لیے جدو جہد کی نئی لہر ابھری ہے اور بھارتی فوج نے اسے دبانے کے لیے صرف گزشتہ ماہ 28 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید