کینیڈا کی عدالت نے کیوبک صوبے میں نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے حکومت کی جانب سے واضح رہنما ہدایات ملنے تک نقاب پر پابندی کا قانون معطل کرنے کا حکم سنادیا۔ معطل قانون کو شہری آزادی کے کارکنوں نے مسلم خواتین کے خلاف تعصب قرار دیا تھا۔
نقاب کا قانون معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جج بابک بارین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائنز سامنے آنے اور استثنیٰ دیئے جانے کی وضاحت تک یہ قانون معطل رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں کینیڈا کے صوبے کیوبک کی حکومت نے قانون منظور کرکے اساتذہ، طالبات، پولیس، اسپتال اور دیگر شعبوں سے منسلک خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔
اگرچہ اس قانون میں کسی خاص مذہب کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر بحث کا آغاز ہوگیا تھا کہ کیونکہ چہرے کا نقاب زیادہ تر مسلمان خواتین کرتی ہیں اس لیے کیوبک قانون مسلم خواتین کے خلاف تعصب قراردیا گیا تھا۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید