سعودی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں تمام غیرملکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ آنے والے اپنے معتمرین اور عازمین حج کو منع کریں کہ اپنے موبائل یا کیمروں سے سلیفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین اور مسجد نبوی میں تصاویر و ویڈیوز پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کہ معتمرین اور حجاج کرام اپنا قیمتی وقت تصویروں پر ضائع کردیتے ہیں جس کی وجہ سےدیگر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل پیدا ہوجاتا ہے، چونکہ زائرین مسجد حرام اور مسجدنبوی کے اندر اور باہر تصاویر لیتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے لہذا تمام زائرین لاگو کئے گئے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہوں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون، کیمرے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…