مسلم اقلیتیں

ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا

بوسنیا کے سابق فوجی کمانڈر راٹکو ملاڈچ کو دو عشروں قبل بوسنیا میں ہزاروں مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے بوسنیا کے جنگی جرائم کے ٹربیونل میں 74 سالہ ملاڈچ کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بوسنیائی علاقے سربرینکا کی قتلِ عام میں ’ اہم کردار‘ ادا کیا تھا۔
اس سے قبل عالمی عدالت انصاف نے پہلے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ سربرینکا میں 8000 مسلمان مردوں اور نوجوانوں کا قتل جان بوجھ کر کیا گیا جسے نسل کشی کہا جاسکتا ہے۔ تاہم بدھ کی سماعت میں جج الفونس اورے نے کہا کہ مجرموں نے جو ظلم ڈھائے ان کا مقصد وہاں مسلمانوں کا خاتمہ تھا۔
جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملاڈچ نے بوسنیا کے شہر سرائیوو میں مسلمانوں پر گولہ باری اور انہیں گھات لگا کر مارنے کے تمام عمل کی نگرانی خود کی تھی۔ ’ یہ جرائم انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرائم میں سے ایک ہیں‘۔ سزا سنتے ہی راٹکو ملاڈچ عدالت میں شور مچانے لگا جس پر اسے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا اور ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا۔
اس موقع پر عدالت کے باہر سابق یوگوسلاویہ میں قتل ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی تصاویر کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ 7000 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ تاہم عدالت نے ملاڈچ کو دیگر شہروں میں ہونے والی نسل کشی کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جن میں پرائی ہیڈور کا علاقہ بھی شامل ہیں اور اس فیصلے پر متاثرین نے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ایک شخص نے بتایا کہ پرائی ہیڈور میں 3170 افراد مارے گئے تھے جو نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔ بعد ازاں اسی علاقے سے بوسنیا کی سب سے بڑی اجتماعی قبر بھی دریافت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ راٹکو ملاڈچ کو دنیا بھر میں ’’بوسنیا کا قصائی‘‘ کہا جاتا ہے۔ نوے کی دہائی میں اس کی سربراہی میں سربیا کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور خواتین کی آبروریزی کی تھی۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 day ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago