چین میں مسلمانوں کو موبائل میں ’’سرویلیئنس ایپ‘‘ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت

چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں ’’سرویلیئنس ایپ‘‘ ڈاؤن لوڈ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریڈیو فری ایشیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے اور چند روز قبل ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں مسلمان شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں نگرانی کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ایپلی کیشن ’’جنگ وانگ ایپ‘‘ انسٹال کریں۔
حکام سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کی چیکنگ کر رہے ہیں اور ان کے موبائل فونز میں مذکورہ ایپ نہ ہونے کی صورت میں خصوصی کیو آر کوڈ کے ذریعے ایپلی کیشن انسٹال کر رہے ہیں۔
چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایپلی کیشن موبائل فون میں موجود دہشت گردی یا غیر قانونی مذہبی ویڈیوز، تصاویر، کتابوں اور دیگر مواد کی موجودگی کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جس شخص کے موبائل میں ایسا کوئی مواد موجود ہوگا انہیں ہدایات دی جائیں گی کہ وہ اپنے موبائل سے یہ مواد حذف کردیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ جو شخص اس ایپلی کیشن کو انسٹال نہیں کرے گا یا کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کردے گا اسے 10 دن کے لیے جیل بھیجا جائے گا۔ خیال رہے کہ سنکیانگ کی آبادی تقریباً 8 کروڑ ہے جبکہ یہاں ترک نسل کے ایغور مسلمان بستے ہیں۔ رواں برس مارچ میں بھی حکام نے سنکیانگ میں لمبی داڑھی رکھنے اور نقاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ جن شہریوں کے موبائل فون پر غیر ملکی ایپلی کیشنز جیسے واٹس ایپ وغیرہ موجود تھیں ان کے کنکشن منقطع کردیے گئے تھے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago