مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید؛ بھارتی فوجی نے میجر کو ہلاک کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے جنھیں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف علاقے میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی، ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی تین نوجوانوں مختار احمد، پرویز احمد وانی اور حسن بھائی کی شہادت پر مکمل ہڑتال کی گئی جنھیں بھارتی فوجیوں نے ہفتے کو ستورہ ترال میں شہید کیا تھا۔
دریں اثنا نامعلوم افراد نے قاضی گنڈ علاقے میں نذیر احمد شاہ نامی ایک شخص کو گولی ماردی جس کے بعد24گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر 5ہو گئی ہے۔ نوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انھیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا محمد عباس انصاری نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انھوں نے دونوں ممالک پر زور دیاکہ وہ اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے اعلیٰ افسر کو ہلاک کردیا، مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ایک بھارتی سپاہی نے اپنے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، دونوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز آرمرڈ کور سے ہے، اطلاعات کے مطابق میجر نے سپاہی کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا اور اس سے فون چھین کر توڑ دیا جس پر سپاہی نے اپنے افسر کو 5گولیاں مار دیں۔
بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے کے مطابق پچھلے سال فورسز میں اہلکاروں کے ہاتھوں اپنے ہی ساتھیوں کی ہلاکت کے 3 واقعات سامنے آئے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago