Categories: بيانات

نئی کابینہ سابقہ حکومت کی کمزوریوں کا ازالہ کرے

اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے اپنے سات جولائی دوہزار سترہ کے خطبہ جمعہ میں ایران کی گیارہویں حکومت کے خاتمے اور نئی کابینہ کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ’سابقہ کمزوریوں‘ کے ازالے پر زور دیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے خطبہ جمعہ میں کہا: موجودہ حکومت میں جو اپنے آخری دنوں میں ہے، بہت سارے مسائل حل ہوئے۔ لیکن ابھی تک کچھ مسائل باقی ہیں اور عوام کی بعض شکایات اپنی جگہ پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں امید ہے نئی حکومت میں عوام کی شکایات پر توجہ دی جائے گی اور سب کی توقعات پوری ہوں گی۔
اہل سنت ایران کے مطالبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: اہل سنت ایران، جس نے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کی، امید رکھتی ہے کہ اس کے اڑتیس سالہ مطالبات میں سے ایک پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ہمیں توقع ہے نئی کابینہ میں اہل سنت کے لائق و قابل افراد سے کام لیا جائے اور کابینہ میں سنی وزیر شامل ہوں۔
انہوں نے کہا: ایران کی سنی برادری کا مطالبہ ہے قومی اور صوبائی سطح کے اعلی عہدوں پر ان کے لائق افراد کی صلاحیتوں سے کام لیا جائے۔ یہ اہل سنت ایران کی پرانی توقع اور خواہش ہے۔
ممتاز سنی عالم دین نے مزید کہا: ظاہر سی بات ہے جب ایران کی کابینہ میں اہل سنت شامل ہوں اور قومی و صوبائی سطح پر ان سے کام لیاجائے، اس کے مثبت اثرات علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے معاملات پر پڑجائیں گے، خطے میں امن کو تقویت ملے گی اور مسلم ممالک کے درمیان مزید یکجہتی پیدا ہوگی۔

تمام بینک اسلامی بینکنگ کے اصول کا خیال رکھیں
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے ایک حصے میں ’بینک مہر ایران‘ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی موجودی اور خطاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: بینک مہر ایران کے ذمہ داروں کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے کہ سود کے بغیر عوام کو قرض الحسنہ کے طورپر قرضے دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: تمام بینکوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ اسلامی بینکنگ کے اصول کا تجربہ کریں اور غیرسودی کاروبار کے ضوابط کا خیال رکھیں۔ بلاشبہ اس حوالے سے انہیں اللہ تعالی کی نصرت اور عوام کی حمایت نصیب ہوگی۔ یہ بات تجربے سے ثابت ہوچکی ہے کہ جو بینک سود کے بغیر قرضے دیتے ہیں، دیگر بینکوں سے زیادہ ترقی کرتے ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago