میانمار میں فوجی آپریشن میں روہنگیا مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا، رپورٹ

میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے روہنگیا مسلمانوں پر خوفناک مظالم ڈھائے اور بے گناہ لوگوں کو زندہ جلایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے وفد نے پہلی بار ریاست راکھائن کا دو روزہ دورہ کیا اور وہاں متاثرہ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کی جس کے دوران ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریاست راکھائن میں فوجی آپریشن کے دوران مسلمان مردوں کو زندہ جلایا گیا، بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ چلائے بغیر قید میں ڈال دیا گیا، خواتین کی آبرو ریزی کی گئی، جب کہ سیکڑوں عورتوں کے شوہر، والد اور بچے تاحال لاپتہ ہیں۔
نومبر میں میانمار کی فوج نے موانگ ڈو کے علاقے میں مسلمانوں کے دیہاتوں میں آپریشن کیا جس میں 75 ہزار مسلمان بے گھر ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے بتایا کہ میانمار سیکیورٹی فورسز نے خواتین کو اجتماعی زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنایا ، ان کے گھر نذر آتش کردیے جو انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
میانمار کی حکومت نے گزشتہ 9 ماہ سے غیر ملکی صحافیوں کو اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ دوسری جانب میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

13 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago