امریکا میں ورلڈ حجاب ڈے مہم میں غیرمسلم خواتین بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسیاں اختیار کئے جانے کے بعد مسیحی برادری بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے میدان میں کود پڑی جب کہ سوشل میڈیا پر ورلڈ حجاب ڈے کے نام سے چلائی جانے والی مہم میں خواتین اپنی حجاب میں تصاویر شیئر کر کے ٹرمپ کی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کر رہی ہیں۔ نیویارک کی مسلم خواتین کی جانب سے ورلڈ حجاب ڈے کی پانچویں سالانہ تقریب کے سلسلے میں بدھ کے روز سٹی ہال سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں مسلم و غیر مسلم خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ امریکی غیر مسلم شہریوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنائی گئی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا جس کے اظہار کے لئے خواتین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کئے بلکہ پلے کارڈز پر لکھا کہ ” ہم سب مسلمان ہیں” ۔ ریلی کی منتظم ناظمہ خان کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد ملک میں تیزی سے پھیلتے مذہبی عدم برداشت کا خاتمہ اور مسلم و غیر مسلم خواتین کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ نیویارک کے سٹی ہال سے نکالی گئی ریلی نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مہم کی صورت اختیار کرلی جس میں غیرمسلم خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ناظمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ 11 سال کی تھیں جب بنگلادیش سے نیویارک منتقل ہوئیں جس کے بعد انہیں حجاب پہننے پر اسکول میں بیٹ مین اور ننجا پکارا جاتا تھا جب کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کے بعد انہیں یونیورسٹی میں اسامہ بن لادن اور دہشت گرد کے نام سے پکارا جانے لگا جو بہت تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تعصب کا خاتمہ اسی وقت کیا جاسکتا ہے کہ جب ہم اپنی غیر مسلم بہنوں کو کہیں کہ وہ ایک مرتبہ حجاب پہن کر دیکھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر “ورلڈ حجاب ڈے” اور ” آئی اسٹینڈ ود حجاب” کے ہیش ٹیگ سے مہم زوروں پر ہے جس میں نہ صرف مسلم خواتین امریکا کے پرچم کا حجاب پہن پر اپنی تصاویر شیئر کررہی ہیں بلکہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غیرمسلم خواتین بھی حجاب اوڑھ کر اپنی تصاویر شیئر کرا رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago