حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی کو سکول بس سے اتار دیا گیا

امریکا میں ایک 15 سالہ مسلمان طالبہ کو حجاب لینے کی وجہ سے سکول بس سے زبردستی اتار دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر یوٹا کی رہائشی ایک 15 سالہ مسلمان طالبہ کو صرف اس لیے زبردستی سکول بس سے اتار دیا گیا کیونکہ اس نے حجاب اوڑھا ہوا تھا۔ خاندان کے وکیل رانڈال سپینسر کے مطابق ٹمپوہائی سکول میں زیر تعلیم مسلمان لڑکی جاناں باقر سے بس ڈرائیور نے انٹرکام کے ذریعے اس سے مخاطب ہو کر کہا کہ بس سے اتر جاؤ، تم یہاں کی نہیں ہو۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ میرے مذہب کا حصہ ہے۔ میں ہر دن اپنے لباس کے ساتھ اپنے حجاب کا ملاپ کرتی ہوں۔ جاناں باقر نے بتایا کہ ڈرائیور نے کہا، ارے، تم نیلی چیز والی، تم اس بس پر نہیں چڑھو اور میں نے کبھی تمہیں سوار ہوتے نہیں دیکھا اس لئے اتر جاؤ۔ جاناں باقر نے کہا کہ یہ سن کر اسے شرمندگی ہوئی اور وہ بس سے اتر کر رونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوئی کہ کس طرح ہر کوئی انہیں گھور رہا تھا۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago