سوئٹزرلینڈ: مسجد کے قریب حملے میں تین افراد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں مسلمانوں کی ایک مسجد کے قریب حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک آپریشن جاری ہے۔ مذکورہ مسجد شہر کے مرکزی سٹیشن کے قریب واقعہ ہے۔
سوئس ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد مسجد کے قریب اسغاس نامی ایک چھوٹی سی گلی میں ملے ہیں۔
اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کون تھا یا اس حملے کی کیا وجوہات ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہو چکا ہے۔
پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ہونے والے اس واقعے میں یہ ثابت نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ مسجد ہی تھی۔
مقامی رپورٹس کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور قریبی عمارتوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد حصہ مسلمانوں کا ہے جن میں سے بہت سے لوگ سابقہ یوگوسلاویا سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔
2009 میں سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت ملک میں مساجد پر نئے مینار بنانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

3 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

3 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

7 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

7 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

7 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago