مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور دن بدن بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی بڑھتی ہی جارہی ہے اوراب بھارتی فورسز نے 4 نوجوان کشمیریوں کوبھی سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں اروانی کے علاقے میں مظاہرین کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف پرامن مظاہرہ جاری تھا کہ فورسزنے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
نوجوانوں کی شہادت کی خبر سن کر مختلف علاقوں میں لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پرنکل آئے اورپاکستان کے حق جب کہ بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر قابض فوج نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک اورنوجوان شہری نے جام شہادت نوش کیا۔ بھارتی فوج نے نا صرف مظاہرے میں شامل کشمیریوں کو بلکہ صحافیوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شہید ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نمازجنازہ کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنما مختار احمد کو گرفتار کرکے اسلام آباد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈربرہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے مسلسل کچلا جارہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہرآنے والے دن کے ساتھ زورپکڑتا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago