Categories: عالم اسلام

’حلب سے نکلنے والے مرد اور لڑکے لاپتہ ہو رہے ہیں‘

اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ حلب میں باغیوں کے علاقوں سے نکلنے والے سینکڑوں مرد اور لڑکے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی فوج نے حلب کے کم از کم 75 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق جمعرات کو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دسیوں ہزار افراد حلب سے نکلے ہیں۔
عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ مردوں اور لڑکوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں اب سامنے آنی شروع ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کولوِل نے کہا کہ حراست میں رکھنے کے حوالے سے شامی حکومت کا ریکارڈ بہت خراب ہے اسی لیے اقوام متحدہ کو ان مردوں اور لڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ہیں جو حلب کے باغیوں کے علاقے سے شامی حکومت کے کنٹرول علاقوں میں آئے ہیں۔
اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے میں شامی افواج نے فوجی کارروائی معطل کر دی ہے۔
اس اقدام کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں پھنسے شہریوں کا انخلا ہے۔ سرگئی لاروف کا کہنا ہے مزید 8000 افراد کا انخلا ہوا ہے۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ‘صورتحال کے حوالے سے ہمارا طریقہ کار یہ ہے کہ روسی جو کہتے ہیں انھیں احتیاط سے سنیں لیکن ان کے عملی اقدامات پر نظر رکھیں۔’
اس سے قبل حلب میں مقامی کونسل کے رہنما نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں ‘ڈیڑھ لاکھ افراد کو موت کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔’
جنیوا میں اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں بریتا حاجی حسن نے کہا کہ حلب میں گذشتہ چار ہفتوں میں 800 افراد ہلاک اور 3500 زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ اور قتل، بمباری اور خون خرابے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔’
واضح رہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے اس سال ستمبر میں حلب شہر کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago