ہالینڈ میں خواتین کے برقع اور نقاب کرنے پر پابندی عائد

ہالینڈ میں مخصوص مقامات پر خواتین کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں مخصوص عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہنے اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی پر 400 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، اس قانون کی منظوری ہالینڈ کی ایوان زیریں کے 150 میں سے 132 ارکان نے دی ہے تاہم ابھی ایوان بالا سے اس کی توثیق باقی ہے۔ ہالینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قانون صرف مخصوص جگہوں کے لیے ہے جہاں سیکیورٹی وجوہات کے باعث چہرہ دکھانا ضروری ہے تاہم اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی حکام نے بھی فرانس کے بعض ساحلی علاقوں میں برقینی پہنے پر پابندی لگا دی تھی اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یہ سیکیولرزم کے قانون کے منافی ہے تاہم بعد میں عدالت نے پابندی کو معطل کردیا تھا۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

13 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago