ٹرمپ کا مسلمانوں کے خدشات دورکرنے کیلیے مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلیے مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بظاہر مسلمانوں سے نفرت کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکردہ مسلمان رہنمائوں پرمشتمل ایک مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلیے امریکی حکومت کیساتھ مل کر کام کریگی۔
تنظیم امریکا میں رہنے والے40لاکھ سے زائد مسلمانوں سے رابطے کریگی،اس سلسلے میں ساجد تارڑکو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جومختلف ریاستوں میں رہنے والے سرکردہ مسلمانوں سے رابطے کرکے انھیں اعتماد میں لے رہے ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کو اعتماد میں لینے اورمشاورتی عمل میں شریک کرنے سے جہاں امریکاکی سلامتی یقینی بنائی جا سکے گی وہیں مسلمانوں میں پائے جانے والے خدشات بھی دور ہونگے اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے امریکا کی خدمت کرسکیں گے۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مسلم پولیس افسران کی تنظیم مسلم پولیس آفیسرزایسوسی ایشن نے بروکلین میں ریلی نکالی اور نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر عدیل رانا نے کہا کہ امریکی مسلمان ٹرمپ کی توجہ کے منتظرہیں، نومنتخب امریکی صدربھی مسلمانوں کی طرف ہاتھ بڑھائیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعدغیرملکیوں سے نفرت پرمبنی جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورٹرمپ کے حامیوں نے غیر ملکیوں سے اظہارنفرت کیلیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کوبھی استعمال کرنا شروع کردیا۔نیویارک پولیس کے مطابق شہر میں رواں سال مسلمانوں کے خلاف نفرت پرمبنی جرائم میں25 جبکہ یہودیوں کے خلاف 11 فیصد اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago