دارالعلوم فاروقیہ کے سینئر استاذ حادثے میں جاں بحق ہوئے

گالیکش/سبزوار/زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ گلستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین صوبہ خراسان کے شہر سبزوار کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں اتوار سولہ اکتوبر کو جاں بحق ہوئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مقامی ذرائع نے ’سنی آن لائن‘ کو بتایا ’مولوی ابراہیم براہوی‘ زاہدان سے گالیکش جاتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوئے۔ ان کی ذاتی گاڑی سبزوار سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔
چھتیس سالہ مولوی ابراہیم کا شمار دارالعلوم فاروقیہ گالیکش کے ممتاز و سینئر اساتذہ میں ہوتا تھا جہاں آپ دورہ حدیث کی کتابوں سمیت بعض اہم کتابیں پڑھارہے تھے۔ موصوف بعض نمایاں کتابوں کے مصنف و مترجم بھی تھے اور دعوت و تبلیغ کے میدان میں کافی سرگرم تھے۔
دارالعلوم فاروقیہ کے استاذ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ہزاروں افراد کی موجودی میں منگل کو ادا کی گئی۔ صوبہ گلستان سے باہر بعض شخصیات اور مدارس کے نمایندوں نے بھی جنازے میں شرکت کی۔
مولوی ابراہیم نے دینی تعلیم کا سفر دارالعلوم فاروقیہ سے آغاز کیا جہاں آپ نے چھ سال تعلیم حاصل کی۔ پھر اپنے اساتذہ کے مشورہ سے ’تعلیم القرآن‘ شورشادی (زاہدان) چلے گئے۔ دو سال تعلیم کے بعد جامعہ بدرالعلوم حمادیہ رحیم یارخان چلے گئے جہاں آپ نے موقوف علیہ کا سال پڑھا۔
آپ نے دورہ حدیث کے لیے دارالعلوم زاہدان کا انتخاب کیا اور ملک کے نامور علما اور اساتذہ سے استفادہ کیا۔
مولوی ابراہیم نے سوگواروں میں دو بیوی، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago