Categories: عالم اسلام

یمن: فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک

یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج نے پیش قدمی کی ہے اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے کم سے کم20جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ حوثی ملیشیا نے متحدہ عرب امارات کے ایک بحری جنگی جہاز کو راکٹ حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے متحدہ عرب امارات کے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری جہاز پرآبنائے باب المندب میں راکٹوں سے حملہ کرکے تباہ کردیا۔ حوثیوں نے اپنے زیرانتظام ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ اماراتی جنگی بحری جہاز کو بحراحمرکے کنارے واقع موخاکے ساحلی علاقے کی جانب آنے پرراکٹوں سے ہدف بنایا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے اس حملے کو ایک خطرناک اشارہ قرار دیاہے اور کہاہے کہ جہاز پر سوار سویلینز کو بچالیا گیاہے۔
شہرعدن میںضلع براقاکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کواس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے گھر روانہ ہورہے تھے، حملہ آورموٹرسائیکل پرفرارہوگئے، یمن میں داعش سے وابستہ ایک گروپ نے ٹویٹر پر اس ہلاکت کی ذمہ داری لینے کا دعوی کیا ہے۔ دریں اثنا سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا کو کالعدم قرار دیے جانے تک یمن میںکوئی بھی امن معاہدہ سعودی مملکت کیلیے قابل قبول نہیں ہوگا اور اسے مستردکردیا جائیگا، تنازع کے سیاسی حل کی ضرورت کے باوجود سعودی عرب ایسے کسی بھی سمجھوتے کو مستردکردے گاجس میں حوثی ملیشیا کو اپنے مسلح جنگجوؤں کو بدستور رکھنے کی اجازت دی گئی ہو۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago