Categories: عالم اسلام

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرورتقریب

ہر سال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا ہے۔
ہرسال غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو نمازفجرکے بعد تبدیل کیاجاتا ہے، رواں برس بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پررو تقریب ہوئی جس میں گورنر مکہ سمیت اعلی ترین سعودی حکام کے علاوہ مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر روح پرور اور رقت انگیز مناظر بھی دیکھے گئے۔
غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطورہدیہ پیش کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا چاندی جبکہ 670 کلو ریشم استعمال ہوا ۔ 47 حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ اس مرتبہ غلاف کعبہ میں اللہ اکبر کی 4 قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اورام الجود بندرگاہ پر اس کا ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں یوں ہر سال یہ کارخانہ بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک واحتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago