امریکہ: مسلم خواتین پر حملہ، حجاب اتارنے کی کوشش

امریکہ میں 2 مسلمان خواتین پر راہ چلتے حملہ کر کے ان کے حجاب اتارنے کی کوشش کی گئی اور ان پر تشدد بھی کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلن میں دو مسلم خواتین اپنے 11 اور 15 ماہ کے بچوں کو ‘پرام’ میں لے کر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ایک عورت نے ان پر پیچھے سے حملہ کر دیا۔
حملہ ا آور خاتون نے دونوں مسلم خواتین کو زد و کوب کیا اور مبینہ طور پر ان کے حجاب اتارنے کی بھی کوشش کی جبکہ اس دوران وہ مسلمانوں کے حوالے سے نازیبا جملے بھی ادا کرتی رہی۔ حملہ آور خاتون نے ایک پرام کو زمین پر گرا دیا اور دوسرے کو ٹھوکریں ماریں جبکہ اندر چھوٹے بچے موجود تھے، عدالتی دستاویز کے مطابق مسلم خواتین اور بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت 32 سالہ ایمرجیتا ڑیلیلی کے نام سے ہوئی۔ عدالتی دستاویز کے مطابق حملہ آور مسلم خواتین پر تشدد کے دوران یہ کہتی رہی کہ ‘امریکا سے نکل جاؤ، یہ تمہارا ملک نہیں’۔ پولیس نے اسے نفرت انگیز واقعہ قرار دیا اور حملہ آور خاتون پر تشدد، ہراساں کرنے اور بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کر دیے گئے۔
کونسل برائے امریکن اسلامک ریلیشنز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا جبکہ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عفاف ناشر نے بروکلن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمہ کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ کسی بھی اقلیتی برادری پر نفرت انگیز حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے تمام مساجد اور مذہبی درسگاہوں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ سیکیورٹی انتظامات سخت کر لیں خاص طور پر ستمبر کے مہینے میں کیوں کہ نائن الیون حملوں میں 15ہویں برسی آنے والی ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago