Categories: عالم اسلام

ازبکستان کے صدر اسلام کریموف انتفال کر گئے

ازبکستان کے صدر اسلام کریموف 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق آنجہانی صدر پر فالج کا حملہ ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
بزرگ صدر کریموف گزشتہ ہفتے کے روز فالج حملے کے بعد ہسپتال داخل ہوئے تھے اور ذرائع کے بقول آج بروز جمعہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
گذشتہ روز ازبک حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں “عوام کو دکھی دل کے اطلاع دی گئی تھی کہ علیل صدر کی حالت تیزی سے بگڑی ہے، جسے ڈاکٹر تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔”
اسلام کریموف کے ہسپتال داخلے کے بعد سے ہی ان کی صحت اور انتقال سے متعلق افواہوں کا سلسلہ جاری تھا۔ وسطی ایشیا کے باہر سے نشریات پیش کرنے والے حکومت مخالف میڈیا چینلز نے دعوی کیا تھا کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے۔
گذشتہ سوموار کے روز بزرگ رہنما کی سب سے چھوٹی بیٹی لولا کریموف نے سماجی رابطے کے فورمز پر اطلاع دی تھی کہ فالج حملے کے بعد ان کے والد کی حالت سنبھل گئی ہے۔ دو دن بعد اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ صدر روبصحت ہیں۔
کریموف ازبکستان کی سابقہ سویت یونین سے 1991ء میں آزادی سے قبل ملک کے صدر چلے آ رہے تھے۔ تیس جنوری 1937 کو ثمرقند کے تاریخی شہر میں پیدا ہونے والے کریموف کی پرورش ایک سرکاری یتیم خانے میں ہوئی۔
انہوں نے مکینکل انجیئرنگ اور معاشیات میں ڈگریاں حاصل کر رکھی تھیں۔ وہ 1989 میں سوویت ازبکستان کی کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ مقرر ہوئے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

11 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago