جموں و کشمیر پر مسلم ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم کے خصوصی مشیر نے مسلم ممالک کے سفیروں کو جموں و کشمیر میں شہریوں کے قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا، جس میں ہندوستان نے نہتے کشمیری عوام کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کررکھا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے سید طارق فاطمی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، اس دورے میں سیکریٹری جنرل نے ہندوستانی فورسز کی جانب سے جموں و کشمیر کے عوام کے قتل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم نواز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ہونے والے خطوط کے تبادلے کا حوالہ دیتے ہوئے طارق فاطمی نے واضح کیا کہ پاکستان مذاکرات اور پرُامن طریقے سے دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کا خواہاں ہے، جس میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں جموں و کشمیر کے مسلمان اپنے بھائیوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے زور دیا کہ یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے او آئی سی کے رکن ممالک کو جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے اور اس میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے احساس کو یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت پسندوں کے 22 سالہ کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے وادئ کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور گھروں سے نکلنے پر پابندی کی وجہ سے مسلسل 43 دن سے معمولات زندگی تاحال مفلوج ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں احتجای مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ اس دوران مظاہروں اور احتجاج پر ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 70 سے زائد کشمیری ہلاک جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago