مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی مسلسل 44 ویں روز بھی جاری ہے اور قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگہار میں محاصرہ کر کے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تینوں افراد بھارتی کیمپ پر دو روز قبل کئے جانے والے حملے میں ملوث تھے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
ادھر مقبوضہ وادی میں مسلسل 44 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جب کہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے. کرفیو کے باوجود سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ریاست کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے پتلے بھی نذر آتش کئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک 90 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago