فرانس میں 8 ماہ کے دوران 20 مساجد بند

فرانس کی انتظامیہ نے گزشتہ سال دسمبر سے اب تک انتہا پسندی کی تبلیغ کے شبے میں 20 مساجد اور عبادتی ہالز کو بند کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایسی مساجد اور عبادتی مقامات کی کوئی جگہ نہیں ہے، جہاں لوگوں کو نفرت کے لیے اکسایا جاتا ہے اور جہاں مخصوص جمہوری اقدار بالخصوص مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات کا احترام نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ’ان ہی وجوہات کی بنا پر میں نے چند ماہ قبل یہ فیصلہ کیا کہ ایسی مساجد کو ایمرجنسی کے نفاذ، قانون یا انتظامی اقدامات کے تحت بند کر دیا جائے اور اس سلسلے میں اب تک 20 مساجد بند کی جا چکی ہیں اور آگے مزید بند ہوں گی۔‘ برنارڈ کیزنیو نے یہ بات مسلمانوں کی فرانسیسی کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئی کہی۔
فرانس میں تقریباً 2 ہزار 500 مساجد و عبادتی ہالز ہیں، جن میں سے 120 میں مذہبی منافرت پر مبنی تعلیمات دیئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 2012 سے اب تک فرانس سے 80 افراد کو بے دخل کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید درجنوں افراد کی بے دخلی کا عمل جاری ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
برنارڈ کیزنیو کی فرانسیسی مسلم کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب فرانس کو دہشت گردی کا سامنا۔
چند روز قبل ہی فرانس کے شہر نیس میں ٹرک کے ذریعے 84 افراد کی ہلاکتوں اور چرچ کے پادری کے قتل کے واقعات پیش آئے تھے۔ ان حملوں کے بعد سیکیورٹی ناکامی کے علاوہ کئی مساجد کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔
فرانس کے وزیر اعظم مانول والز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ مساجد کی غیر ممالک سے مالی مدد پر عارضی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

28 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago