Men inspect the wreckage of a Russian helicopter that had been shot down in the north of Syria's rebel-held Idlib province, Syria August 1, 2016. REUTERS/Ammar Abdullah - RTSKIZE
شام میں صدر بشار الااسد کے خلاف برسرپیکار انقلابیوں نے روس کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جس کے نتیجےمیں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں انقلابیوں نے روسی ہیلی کاپٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ حلب میں امدادی سامان پہنچاکر واپس آرہا تھا، حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں روس کے 2 فوجی افسران سمیت 5 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ۔
روس اور شام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم اب تک کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ اپریل میں بھی شام کے وسطی شہر حمص کے نزدیک ایک روسی ہیلی کاپٹر گر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 روسی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے اور اب تک شام میں روس کے 17 فوجی اور پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید