حج میں ایرانی حاجیوں کی غیرحاضری مسلم امہ کے مفادات کے خلاف ہے

ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام خط لکھتے ہوئے درخواست کی ہے ایرانی حاجیوں کے حج میں شرکت کے اسباب فراہم کریں۔
سنی آن لائن نے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی ویب سائٹ کے حوالے سے لکھاہے، خطیب اہل سنت زاہدان کے خط میں آیاہے: ایرانی قوم ایک دیرینہ تہذیب کے حامل ہے اور یہ حجاج ہرگز بیت اللہ الحرام کے حاجیوں کے آنے جانے میں دخل اندازی نہیں کریں گے اور حج آپریشن کے قوانین کی پاسداری میں تعاون کریں گے۔
سعودی عرب کے شاہ کے نام خط کے ایک حصے میں عالم اسلام کے کشیدہ حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے رکن نے لکھاہے: موجودہ حالات میں جب فرقہ واریت، اختلافات اور بدگمانیاں عالم اسلام میں موجزن ہیں اور دشمن بھی اختلافات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی حاجیوں کی عدم موجودگی کسی طرح مسلم امہ کے مفادات کے مطابق نہیں ہے۔
شاہ سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہاہے: درخواست ہے مسلم امہ کے اتحاد، اختلافات کم کرنے، دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے اور احترام کے ساتھ سفارتخانے کھلوانے کی خاطر ایرانی حاجیوں کے مشرف بحج ہونے کے اسباب فراہم کریں۔
حضرت شیخ الاسلام کے خط میں تاکید کی گئی ہے: عالم اسلام کے حکام کی دوراندیشی اور فراخدلی سے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فرقہ واریت اور اختلافات کی آگ بجھ جائے گی اور دشمنی و نزاع کی جگہ دوستی آئے گی۔
خط کے آخر میں آیاہے: یہ بات واضح ہے کہ اگر عالم اسلام کے یہ دو اہم ملک (ایران اور سعودی عرب) اکٹھے ہوں، تو ممالک عالم اسلام کے بہت سارے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago