برطانوی پولیس نے ’’اللہ اکبر‘‘ کے غلط استعمال پر معافی مانگ لی

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مغربی میڈیا اور سیاستدان دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی طرح اسلام سے جوڑنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور اسی سے جڑی ایک واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیش آیا جب ایک ’’فرضی دہشت گرد‘‘ کو مسلمان دکھایا گیا۔
برطانیہ کے شہر مانچیسٹر کی پولیس نے عوام کو دہشت گرد حملے کے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے ایک مشق کی جس میں مذہبی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوے فرضی دہشت گرد کو مسلمان دکھایا گیا جو اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کش دھماکا کرتا ہے۔ اس مشق کو حقیقت کے قریب لانے کے لیے 800 رضاکاروں کی مدد حاصل کی گئی۔
مشق رات کے وقت کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کالے لباس میں ملبوس ایک شخص زور سے کچھ کہتا ہوا ایک شاپنگ سینٹر میں داخل ہوتا ہے اور ایک دھماکہ ہو جاتا ہے۔ دھماکے کے بعد لوگ فرش پر گر جاتے ہیں، اکثر نے ایسا تاثر دیا کہ جیسے انھیں بہت زیادہ زخم آئے ہیں اور دوسرے چلاتے رہے جیسے شدید تکلیف میں ہوں۔
مانچیسٹر میں امن کے لیے کام کرنے والی سرگرم کارکن ڈاکٹر ایرنما بیل کی جانب سے ’مسلم دہشت گرد‘ کے استعمال پر پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کوئی بھی ہو سکتا ہے لہذا ہمیں پرانے اور گھسے پٹے تصورات سے باہر نکلنا چاہیئے۔
مانچسٹر پولیس کے نائب چیف کانسٹیبل گیری شیوان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشق وقت کی ضرورت ہے جس کا پس منظر انتہا پسند داعش کی طرح کی تنظیم کے فرضی حملے پر مبنی تھا اور اس مشق کو ترتیب دینے والوں نے ویسے ہی حالات تصور کیے تھے جیسے اس قسم کے حملوں کے دوران ہوتے ہیں۔
گیری شیوان کا کہنا تھا کہ سوچ بچار کے بعد ہم تسلیم کرتے ہیں کہ فرضی خود کش بم حملے سے فوری پہلے کسی قسم کے مذہبی جملے کا استعمال ناقابلِ قبول ہے، جو واضح طور پر اس مشق کو اسلام سے جوڑ دیتا ہے۔ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے پیدا ہونے والی کسی قسم کے تکلیف پر معافی مانگتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago