Categories: عالم اسلام

شام: محاصرہ زدہ علاقوں تک امداد پہنچانے کی اجازت

اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شامی حکومت نے فوجی محاصرے کے شکار سات مقامات میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی ترجمان نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی ایلچی ’’اسٹیفن ڈی مسٹورا‘‘ کے دورہ دمشق کے بعد شامی حکومت نے محاصرے کے شکار سات شہروں میں امادادی سرگرمیوں کے لیے رضاکاروں کی ان مقامات تک رسائی کی اجازت دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی جانب سے محاصرہ زدہ شہروں دیر الزور، الفوعہ، کفریا، ادلب گورنری، مضایا، زبدانی، کفر بطنہ اور معظمیہ الشام میں امدادی قافلوں کو رسائی دینے کی اجازت دی ہے۔ پیش آئند ایام میں ان علاقوں میں متاثرین تک خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں منگل کو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ڈی مسٹورا نے بھی دمشق میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ فوجی محاصرے کے شکار کچھ مقامات پرکل بدھ سے امدادی سامان کی فراہمی شروع کی جائے گی۔
یو این ایلچی کا کہنا تھا کہ انہوں ںے شامی وزیرخارجہ ولید المعلم سے محاصرہ زدہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے سلسلے میں بات چیت کی ہے جس کے بعد دمشق حکومت محاصرے کے شکار علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے رضامند ہو گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago