دنیا کے خطرناک ترین وائرس زیکا سے بچاؤ کا حل برقعہ

مغربی ممالک مسلمان خواتین کے پردے کو ماضی میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب بھی آئے روز ہم لوگ مغربی ممالک میں پردے پر پابندی، کیسز اور جرمانوں کی خبریں سنتے رہتے ہیں۔ لیکن اب قدرت نے ان سے ایسا انتقام لیا ہے کہ انہیں بھی پردے کی قدر معلوم پڑ گئی ہے۔
زیکا وائرس نے اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔
ایسے میں برازیل کے ڈاکٹروں نے خواتین کو اس وائرس سے بچنے کے لیے برقعہ پہننے اور پورے بازں والے لباس زیب تن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ زیکا وائرس چونکہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس لیے ڈاکٹر پردے کے ذریعے خواتین کو مچھروں کے کاٹے جانے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ زیکا وائرس سے بچ سکیں اور خود بھی صحت مند رہیں اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی صحت مند ہوں۔
واضح رہے کہ یکم فروری سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن زیکا وائرس کے معاملے پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ اور اگر یہی حال رہا تو مستقبل قریب میں دنیا کو خطرناک ترین صورتحال کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

19 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

19 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago