Civil Defence members work at the site of two bomb explosions in the Syrian city of Homs, Syria, in this handout picture provided by SANA on December 28, 2015. REUTERS/SANA/Handout via Reuters ATTENTION EDITORS - THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. REUTERS IS UNABLE TO INDEPENDENTLY VERIFY THE AUTHENTICITY, CONTENT, LOCATION OR DATE OF THIS IMAGE. FOR EDITORIAL USE ONLY. NOT FOR SALE FOR MARKETING OR ADVERTISING CAMPAIGNS. THIS PICTURE IS DISTRIBUTED EXACTLY AS RECEIVED BY REUTERS, AS A SERVICE TO CLIENTS
انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شام میں سنہ 2011 ء کے بعد سے اب تک جاری بغاوت کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ برسوں میں شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں 3089 فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان تین ہزار شہداء میں سے 1200 دشق میں قائم یرموک پناہ گزین کیمپ کے مکین فلسطینی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’’فلسطین۔ شام ایکشن کمیٹی‘‘ اور لندن میں قائم مرکز برائے حق واپسی کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شام میں گذشتہ پانچ سالہ خانہ جنگی کے نتیجے میں 3 ہزار 89 فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف جاری لڑائی کے دوران لاکھوں شامی شہریوں کے ساتھ ساتھ 2 لاکھ فلسطینی پناہ گزین بھی ھجرت پرمجبور ہوئے ہیں۔ ان میں سے 71 ہزار فلسطینی یورپ اور دوسرے ملکوں کو نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔
رپورٹ میں شام میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں اور ان کے جاری محاصرے کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شام میں فلسطینی مہاجرین کے تین کیمپ بدستور شامی فوج کے محاصرے میں ہیں۔ ان کیمپوں میں محصور ہونے والے فلسطینی بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔
فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی جانب سے شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار کی تفصیلات پرمبنی 116 صفحافت کی مفصل رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کی تیاری میں انسانی حقوق کے مندوبین، ذرائع ابلاغ اور فلسطین کے موضوع پر تحقیق کرنے والے ماہرین اور مبصرین سے بھی مدد لی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…