داڑھی رکھنے پر دو مسلم سیکیورٹی گارڈز پیرس ایئرپورٹ کی ملازمت سے برطرف

پیرس حملوں کے بعد نہ صرف فرانس بلکہ دیگر یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومتیں بھی نسل پرستی کا مظاہرہ کررہی ہیں اسی لیے کئی سال سے پیرس ایئر پورٹ پر کام کرنے والے دو مسلمان سیکورٹی گارڈز کو ان کی داڑھی بڑی ہونے کا بہانہ لگا کر برطرف کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس ایئر پورٹ سے برطرف کیے جانے والے سیکورٹی گارڈ 28 سالہ نوجوان بشیر کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 5 سال سے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے اور اس نے تحریری درخواست کی تھی کہ اسے تعصبانہ رویے کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن بجائے اس پر کوئی ایکشن لیے جانے کے اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ بشیر کا کہنا تھا کہ ملازمت کے دوران اسے منفی تبصروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا جب کہ داڑھی سے متعلق بارہا صفائی دینے پر بھی اسے منفی رویے کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
دوسرے سیکورٹی گارڈ کے مطابق اسے بھی لمبی داڑھی کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیا گیا جب کہ اسے طبی بنیادوں پر نوکری سے نکالنے کا کہا گیا۔ دونوں افراد نے ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ سیکیورٹی فرم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بشیرکو ملازمت کے اصول و ضوابط کی شدید خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بشیر کو برطرف کرنے کے اسباب میں داڑھی بھی ایک سبب ہے لیکن اس کے علاوہ مسلسل چھٹیاں کرنا، تاخیر سے آنا اوربغیر کسی وجہ کے ادھر ادھر گھومنا بھی بڑے اسباب ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago