شام کے صوبے ادلب کے علاقے اریحا کی مارکیٹ پر روسی فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب صوبے میں واقع ایک پرہجوم مارکیٹ پرروسی فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملے میں اریحا کی مارکیٹ کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں جیش الفتح اور النصرہ فرنٹ کا قبضہ ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 60 سے بھی ذیادہ ہے اورسینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق روسی طیاروں نے مارکیٹ کے علاوہ دیگرعلاقوں کو بھی نشانہ بنایا اورفضائی حملہ روسی لڑاکا طیاروں سے کیا گیا، دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ روسی ائیر فورس نے 30 ستمبر کو شامی صدربشار الاسد سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد شام میں جنگجو تنظیم داعش اور باغیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کئے۔
ایکسپریس نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…