زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر راسک کے خطیب اور ممتاز عالم دین کی رہائی کے بعد اب ان کے اکثر ساتھی بھی قید سے رہائی پاچکے ہیں۔

ہمارے ذرائع کے مطابق، مولانا نقشبندی کے بیٹے مولوی عبدالغفار، ان کے قریبی اعزہ حاجی ملک محمد آبادیان، جواد آبادیان اور نظام الدین ملازادہ بھاری رقم کی ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

مذکورہ افراد ساڑھے تین سال قبل ایک حکومت نواز عالم دین کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوچکے تھے۔ گرفتاری کے فورا بعد ان میں سے بعض کو سرکاری ٹی وی پر مقتول عالم دین کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دکھا گیا تھا۔ لیکن علمائے کرام و عمائدین کی کوششوں اور شواہد کی عدم موجودی کے باعث ایرانی عدلیہ نے انہیں بری کردیا۔

بتایا جاتاہے رہائی پانے والوں سے ایک سو ستر ہزار ڈالر ضمانت کی مد پر مکانات کی اسناد لی گئی ہے۔

جابر آبادیان اور گل محمد بلیدہ، مولانا نقشبندی کے دو دیگر ساتھی ابھی تک زاہدان کی مرکزی جیل میں قید ہیں جن کی رہائی جلد متوقع ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago