اسلام مخالف دستاویزی فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا قبول اسلام

اسلام کے خلاف دستاویزی فلم فتنہ کی ڈسٹری بیوشن کرنے والے ہالینڈ کے شہری آرنو نے اسلام قبول کرلیا۔
یہ قصہ ہے اس شخص کا جس نے اسلام کے خلاف دستاویزی فلم فتنہ کی ڈسٹری بیوشن کی، جو نیدر لینڈ کی اسلام مخالف جماعت پارٹی فار فریڈم کا سرگرم رکن تھا، اسلام کی کڑی مخالفت اس جماعت کے بنیادی نظریات میں سے ایک ہے، اسی جماعت کے سربراہ کی تقسیم کردہ شیطانی فلم نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات بھڑکائے، ایسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم شخص کا مسلمان ہونا اپنی جگہ خود ایک معجزہ ہے، اسلام کی سچائی نے اس آدمی کو یکسر بدل دیا جسے دنیا آرنو وان ڈورن کے نام سے جانتی ہے۔
آرنو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کے متعلق کئی منفی باتیں سنی تھیں، محض تجسس کی خاطر انہوں نے اپنے علاقے کی مسجد میں جانا شروع کردیا اور یہیں سے اسلام کے متعلق ان کی دلچسپی بڑھتی گئی ۔ حق کی تلاش کا سفر آرنو کے اسلام قبول کرنے پر ختم ہوا۔ آج وہ یورپین دعو ہ فائونڈیشن کا صدر ہے جس کا کام غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینا ہے۔ اس کے علاوہ آرنو یورپ میں کینیڈین دعوہ ایسوسی ایشن کے سفیر بھی ہیں۔ ایک سال بعد ہی ان کے بیٹے پر بھی اسلام کی حقانیت واضح ہوگئی اور اس نے دبئی میں کلمہ شہادت پڑھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد آرنو کے بیٹے کا نام اسکندر امین رکھا گیا۔ اسکندر کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسلام قبول کرنے کے بعد پرسکون ہوگئے تھے۔ تب اسے احساس ہوا کہ اس مذہب میں کچھ نہ کچھ ہے ۔ پھر اس نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا اور مذہبی اسکالرز کے لیکچر سننے شروع کیے۔
اسکندر کے کالج کا مسلمان دوست یونس بھی اس کے لیے رول ماڈل بنا ۔ اسکندر کا کہنا ہے کہ یونس کو دیکھ کر اسے اندازہ ہوا کہ مسلمان حقیقت میں کیسے ہوتے ہیں۔ آرنو اور اس کے بیٹے کی مثال نہ صرف اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہے بلکہ یہ بات بھی سچ ثابت کرتی ہے کہ بیشک بندوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہیں ، وہ جب چاہتا ہے انہیں بدل دیتا ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago