مکتبہ علامہ ندوی کے منیجر انتقال کرگئے

تہران (سنی آن لائن) معروف مکتبہ علامہ ندوی کے منیجر ’اویس بادپا‘ شب جمعہ چار ستمبر کو تہران میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

’سنی آن لائن‘ کے مطابق تھلاسیمیا کے شکار اویس بادپا تہران کے امام حسین اسپتال میں زیرعلاج تھے کہ ان کا انتقال ہوا۔ آپ کی عمر چونتیس برس تھی۔
محترم بادپا دارالعلوم زاہدان کے صدر دارالافتا اور استاذالحدیث مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی کے صاحبزادے تھے۔ مرحوم نے شدید علالت کے باوجود علامہ ندوی پبلیکشنز کو بخوبی چلایا، اپنے والد مکرم کی بعض کتابیں اور تصنیفات دوبارہ شائع کرایا اور خود بھی پانچ سے زائد کتابیں فارسی میں ترجمہ کرکے معاشرے کی دینی و ثقافتی خدمت کی۔

مرحوم اویس بادپا کی نمازجنازہ مولانا قاسمی کے آبائی گاؤں ’سنگان‘ ضلع چابہار (بلوچستان، ایران) میںشیخ الحدیث مولانا محمدیوسف حسین پور کی امامت میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ و تدفین میں سینکڑوں افراد، بشمول علمائے کرام و بعض سرکاری شخصیات و عمائدین نے شرکت کی۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدقاسم قاسمی نے اپنے صاحبزادے کی مغفرت کے لیے دعا مانگی اور تصنیفی خدمات میں انہیں اپنا بازو یاد کیا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago